سکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو وزیر ٹرانسپورٹ بنا دیا گیا

سکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو وزیر ٹرانسپورٹ بنا دیا گیا
سکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو وزیر ٹرانسپورٹ بنا دیا گیا

  

سکاٹ لینڈ (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد سکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ آئی لینڈز بنا دیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بنائے جانے پر حمزہ یوسف نے کہا وہ یہ عہدہ سنبھالنے کیلئے اس لئے بھی کچھ زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ وہ پاکستانی بس کنڈکٹر کے پوتے ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان بھی بس کنڈکٹر کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد نے بعد میں بس ڈرائیوری بھی شروع کر دی تھی۔ یاد رہے پاکستانی نژاد سکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -