نواز شریف پرسوں برطانیہ جائینگے ، فضل الرحمن کے بھی ساتھ جانیکا امکان

نواز شریف پرسوں برطانیہ جائینگے ، فضل الرحمن کے بھی ساتھ جانیکا امکان
نواز شریف پرسوں برطانیہ جائینگے ، فضل الرحمن کے بھی ساتھ جانیکا امکان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ برطانیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اخبار روزنامہ ایکسپریس کے مطابق مولانا فضل الرحمان برطانیہ جا کر وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان مصالحت کارکا کردار ادا کرینگے۔ دریں اثنا مولانا فضل الرحمان کے ترجمان مفتی اکبر نے مستقبل قریب میں مولانا کے یورپ کے سفر کے منصوبے کی تردید کی ہے ۔ پانامہ لیکس پر پیپلز پارٹی کا مﺅقف وزیراعطم کیلئے سب سے زیادہ مشکلات کا سبب بنا ہو اہے ۔ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر سابق صدر سے رابطے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں پیغام دیا گیا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات میں مدد کیلئے وزیراعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔ مولانا فضل الرحمان سے کہا گیا کہ پی پی دور میں نواز شریف نے بھی اس وقت کے وزیراعظم یوسف گیلانی سے اسی طرح ہی استعفیٰ مانگا تھا، یوں لگتا ہے کہ آصف زرداری 2018 کے الیکشن سے قبل اپنی پارٹی کی بحالی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو سخت پیغام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم اس بات سے آگاہ ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ جاری رہا تو ان کیلئے مشکلات بڑھیں گے۔ وزیراعظم کیخلاف کئی قانونی سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ اور نیئر بخاری شریف فیملی کے تمام اراکین کے اثاثہ جات کی سرکاری تفصیلات کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں، یہی تفصیلات وزیراعظم اور ان کے خاندان کیخلاف آف شور کمپنیوں اور اثاثہ جات چھپانے کے بارے میں کسی بھی قانونی کارروائی کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -