شدید گرمی، لیسکو نے ”دھوکہ دہی“ شروع کر دی، لوشیڈنگ کم کرنے کیلئے کم وولٹیج کا سہارا لے لیا

شدید گرمی، لیسکو نے ”دھوکہ دہی“ شروع کر دی، لوشیڈنگ کم کرنے کیلئے کم وولٹیج ...
شدید گرمی، لیسکو نے ”دھوکہ دہی“ شروع کر دی، لوشیڈنگ کم کرنے کیلئے کم وولٹیج کا سہارا لے لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شدید گرمی اور لو نے جہاں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہیں لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی عوام کے سروں پر ایک بار پھر مسلط کر دیا گیا ہے لیکن لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تو شدید گرمی کی بھی پرواہ نہیں کی اور اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے کم وولٹیج کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے لیسکو نے کم ووٹیج کا سہارا لے لیا جس کے باعث اتحاد کالونی، محمد نگر، گجومتہ، سمن آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں اور لوگوں کی اشیاءجلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جانب سے کم وولٹیج کی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن حکام نے کانوں پر ہاتھ رکھ لئے ہیں اور کسی کو بھی خاطر میں نہیں لایا جا رہا۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

لاہور -