پی کے 305 کے دروازے 40 منٹ تک نہ کھل سکے، مسافروں کا ہنگامہ

پی کے 305 کے دروازے 40 منٹ تک نہ کھل سکے، مسافروں کا ہنگامہ
پی کے 305 کے دروازے 40 منٹ تک نہ کھل سکے، مسافروں کا ہنگامہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 305 کے دروازے 40 منٹ تک نہ کھل سکے جس پر تقریباً 250 مسافر طیارے کے اندر ہی محبوس ہوکررہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز جب کراچی سے لاہور پہنچی تو ائیرپورٹ پر سیڑھیاں دستیاب نہیں تھیں جس پر مسافر 40 منٹ تک طیارے میں محبوس رہے جبکہ طیارے کا ائیرکنڈیشننگ سسٹم بھی درست کام نہیں کررہا تھا جس پر مسافر گرمی سے نڈھال ہوکر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ طیارے سے باہر آنے کے بعد مسافروں نے ائیرپورٹ پر ہنگامہ کھڑاکردیا اور پی آئی اے کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ طیارے کا دروازہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے کچھ دیر بعد درست کردیا گیا۔

مزید :

لاہور -