نیٹ میٹرنگ ٹیکنا لوجی ، عام آدمی بھی بجلی پید کر سکے گا

نیٹ میٹرنگ ٹیکنا لوجی ، عام آدمی بھی بجلی پید کر سکے گا
نیٹ میٹرنگ ٹیکنا لوجی ، عام آدمی بھی بجلی پید کر سکے گا

  

لاہور (آن لائن) پاکستان میں گزشتہ دس سالوں سے زائد عرصہ سے لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری ہے بلکہ فی یونٹ قیمت میں روز بروز اضافہ معمولی بات ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ”بجلی بحران “ کے اصولی خاتمہ کیلئے حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کیساتھ ساتھ ایک عام آدمی کو بھی بجلی پیدا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اعلیٰ سطحی فیصلہ میں کیا گیا ہے کہ صارفین اپنے ذرائع سے خود بجلی پیدا کر کے ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ ”اضافی بجلی “ کو فروخت بھی کر سکیں گے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے مطابق حکومت نے مغربی ممالک کی طرز پر نیٹ میٹرنگ ٹیکنا لوجی متعارف کرانا شروع کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے طور پر بجلی پیدا کر کے دوسرے افراد کو بھی بجلی فروخت کر سکیں گے جس سے بجلی کے معاملہ میں ملک کو خود کفیل بنانے میں بھی آسانی ہو گی۔

مزید :

لاہور -