مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کا ایک اور ظلم ،5کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کا ایک اور ظلم ،5کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کا ایک اور ظلم ،5کشمیری نوجوان شہید

  

سری نگر(آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 5کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین قرار دیکر شہید کردیا اور دو فوجیوں کے زخمی ہونے دعویٰ بھی کیا ہے۔ دوسری طرف میرواعظ مولوی فاروق، عبدالغنی لون اور ہوال کے شہدا کی برسی کے موقع پرگزشتہ روز وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیااور دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں کو فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران سری نگر سے 81 کلومیٹر دور واقع ضلع کپواڑہ کے ایک گاﺅں ڈروگمولا میں مقابلے کے دوران ہلاک کیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے اس جھوٹ کا بھانڈا پھوڑدیا اور بتایاکہ بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نہتے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز میرواعظ مولوی فاروق، عبدالغنی لون اور ہوال کے شہدا کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی ، پورا دن تمام دکانیں اورکاروباری مراکزبند رہے اورگاڑیوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر تھی۔مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے عیدگاہ میں شہدا کے قبرستان کی طرف جانیوالے مارچ کو روکنے کیلئے سری نگرمیں کرفیو نافذ کردیاجبکہ بزرگ رہنما سیدعلی گیلانی اوردوسرے حریت رہنماﺅں کو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں پرنظربندکردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -