تفتیشی افسران کو کچھ ہوا تو شاید مجھی پر الزام آئے گا: ڈاکٹر عاصم

تفتیشی افسران کو کچھ ہوا تو شاید مجھی پر الزام آئے گا: ڈاکٹر عاصم
تفتیشی افسران کو کچھ ہوا تو شاید مجھی پر الزام آئے گا: ڈاکٹر عاصم

  

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب کے چھوٹے بڑے افسران کو خطرات لاحق ہیں۔ خدشہ ہے کہ انہیں کچھ ہوا تو الزام مجھی پر عائد کیا جائے گا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں۔ کمر میں شدید تکلیف ہے۔میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ کھاد کا بحران پیدا کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ معاملہ کسی کا ہے اور پھنسایا مجھے جارہا ہے۔ میری حیثیت تو مال غنیمت جیسی ہے۔ نیب کے تفتیشی افسران کو ان کے اپنے اعلٰی حکام کی طرف سے خطرہ لاحق ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر کسی کو ٹھوک دیا گیا تو اس کا الزام بھی مجھی پر آئے گا۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 6 ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو مجموعی طور پر 462 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ضیاءالدین اسپتال کے حسابات کا آڈٹ کرنے والے گواہ کا بیان قلم بند کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج سعد قریشی نے مقدمے کی سماعت کی۔

مزید :

کراچی -