حنا ربانی کے شوہر کی فیکٹری میں دھماکے

حنا ربانی کے شوہر کی فیکٹری میں دھماکے
حنا ربانی کے شوہر کی فیکٹری میں دھماکے

  

جھنگ (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے شوہر کی ٹیکسٹائل ملز میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل ملز میں گیس سپلائی کے پائپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو سلنڈروں سے بھرے ٹینکر تک جاپہنچی جس کے باعث یکے بعد دیگرے تین سلنڈر پھٹنے اور زور دار دھماکے سننے میں آئے جس سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

جھنگ -