یو پی ایس کی بیٹریاں پھٹنے سے بچی ہلاک، 7 افراد جھلس گئے

یو پی ایس کی بیٹریاں پھٹنے سے بچی ہلاک، 7 افراد جھلس گئے
یو پی ایس کی بیٹریاں پھٹنے سے بچی ہلاک، 7 افراد جھلس گئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) سندر کے علاقہ میں ایک شخص زاہد علی کے گھر میں یو پی ایس پر لگی ہوئی بیٹریاں زوردار دھماکے سے پھٹ گئیں جس سے 8 افراد بری طرح جھلس گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک 10 سالہ بچی شہناز دم توڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گھر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لائٹ جانے کے بعد یو پی ایس کی بیٹریاں اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 8افراد جھلس گئے۔ رات گئے 10 سالہ شہناز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مزید :

لاہور -