شدید گرمی میں فلٹریشن پلانٹ میدان جنگ بن گیا, لوگوں میں تصادم

شدید گرمی میں فلٹریشن پلانٹ میدان جنگ بن گیا, لوگوں میں تصادم
شدید گرمی میں فلٹریشن پلانٹ میدان جنگ بن گیا, لوگوں میں تصادم

  

خانیوال (آئی این پی) پانی بھرنے کے دوران فلٹریشن پلانٹ میدان جنگ بن گیا۔ گزشتہ روز پیپلز کالونی میں فلٹریشن پلانٹ پر موٹر سائیکل رکشہ والوں کی بھی پانی بھرنے کیلئے ایک طویل قطار معمول کے مطابق موجود تھی جس کے باعث گھروں کیلئے پانی بھرنے والوں کو طویل انتظار کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے باعث واپس لوٹنا پڑا۔ لوگوں نے ان موٹر سائیکل رکشہ سواروں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جنہوں نے فلٹریشن پلانٹ سے پائپ لگا کر درجنوں کین بھرے جبکہ درجنوں لوگ کھڑے منہ تکتے رہے شدید گرمی اور حبس میں لوگوں کا پارہ بھی چڑھ گیا اور فلٹریشن پلانٹ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا دھینگا مشتی کے باعث لوگوں نے واٹر کولر ،کین کا آزادانہ استعمال کیا تاہم اہل علاقہ نے مداخلت کر کے لڑائی بند کرائی۔

مزید :

خانیوال -