پنجگور: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، دولہا اور 3 بھائیوں سمیت 8 جان بحق

پنجگور: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، دولہا اور 3 بھائیوں سمیت 8 جان بحق
پنجگور: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، دولہا اور 3 بھائیوں سمیت 8 جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت (ویب ڈیسک) پنجگور کے علاقے ناگ کے قریب کراچی سے پنجگور آنیوالی باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے دولہا اور 3 سگے بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق ، 38 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 8 کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں نوبیاہتا دولہا فہیم ، 3 سگے بھائی ولید ، مزمل اور وقاص ، مظفر ، بس کا مالک ثناءاللہ ، ایک خاتون شراتوں زوجہ داد محمد اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں، حادثے کے بعد مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 8 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

تربت -