پاکستان میں سانس کی بیماری موت کی تیسری بڑی وجہ قرار

پاکستان میں سانس کی بیماری موت کی تیسری بڑی وجہ قرار
پاکستان میں سانس کی بیماری موت کی تیسری بڑی وجہ قرار

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں سانس کی بیماری موت کی تیسری بڑی وجہ بن گئی ہے ، سگریٹ نوشی، گرد و غبار، مچھر مار اسپرے ، پرفیومز اور باڈی اسپرے سانس کی بیماریوں کی بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان کے معروف چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ایوب کے مطابق اس وقت پاکستان میں سانس کے امراض میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ہے جس سے شہری آبادی بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے بھی سانس کی تکالیف میں اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستان میں کم قیمت اور غیر معیاری سگریٹ کی بھرمار ہے ،حکومت یا تو سستے سگریٹ پر پابندی عائد کرے یا پھر ان کی قیمت میں اضافہ کرے۔

مزید :

اسلام آباد -