نواز، زرداری لابنگ یا کچھ اور؟ فصل الرحمن لندن چلے گئے

نواز، زرداری لابنگ یا کچھ اور؟ فصل الرحمن لندن چلے گئے
نواز، زرداری لابنگ یا کچھ اور؟ فصل الرحمن لندن چلے گئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان لابنگ یا کچھ اور؟ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئے، مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے ایک ساتھ لندن جانے کی بھی اطلاعات مگر مولانا فضل الرحمن کے ترجمان کہتے ہیں کہ وہ لندن ضرور گئے ہیں، وزیراعظم کے ساتھ لندن نہیں گئے اور نہ ہی آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کرانے گئے ہیں۔ تاہم ان کے دورے اک عمل خفیہ رکھا گیا ہے۔ 22 مئی سے نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن لندن میں ہوں گے۔

اخبار روزنامہ نئی بات کے مطابق مولانا فضل الرحمن ایک ہفتے کے دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مولانا فضل الرحمن وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ لندن گئے ہیں مقصد آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کرانا ہے یا کم از کم دونوں کے درمیان مفاہمت کی فضا کو بہتر بنوانا ہے۔ اخبار کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی پرواز اور وقت کو خفیہ رکھاگیا ہے، مولانا فضل الرحمن کے ویزے اور روانگی سے متعلق روٹین کا طریقہ کار استعمال نہیں کیا گیا۔ ان کا ویزہ کس نے کب اور کتنے عرصے کے لئے لگوایا تاحال خفیہ رکھا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن کب لندن روانہ ہوئے یہ بھی خفیہ رکھا گیا ہے۔

اخبار کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی لندن روانگی کا وقت ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات تھا، مولانا فضل الرحمن کے ترجمان کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن گئے ہیں، وزیراعظم کے ساتھ نہیں گئے ہیں اور نہ ہی ان کے دورے کا مقصد نواز زرداری ملاقات کرانا ہے۔ واضح رہے کہ جب دو روز قبل مولانا فضل الرحمن سے چارسدہ میں میڈیا کے نمائندوں نے پوچھا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ لندن ضرور جارہا ہوں مگر نہ وزیراعظم کے ساتھ اور نہ ہی آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کرانے جارہا ہوں۔

مزید :

اسلام آباد -