سعودی ائیرپورٹ پر خاتون کے لباس سے ایسی چیز برآمد کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ائیرپورٹ حکام کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

سعودی ائیرپورٹ پر خاتون کے لباس سے ایسی چیز برآمد کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا ...
سعودی ائیرپورٹ پر خاتون کے لباس سے ایسی چیز برآمد کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ائیرپورٹ حکام کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے رنگ برنگے دلکش ملبوسات کو دیکھ کر بھلا کیونکر کسی کو یہ شک گزرے گا کہ ان کے اندر ڈھیروں منشیات چھپی ہیں۔ شاید یہی سوچ کر سمگلروں نے سعودی عرب منشیات بھیجنے کے لئے زنانہ لباس کو استعمال کیا، لیکن دارالحکومت کے کنگ خلیل ائیرپورٹ پر ہوشیار کسٹمز اہلکاروں نے ان ملبوسات کی زرق برق سے دھوکہ کھائے بغیر ان میں چھپی ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

لبنانی بینکوں نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے کھاتوں کو منجمد کرنا شروع کردیا

نیوز سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ زنانہ ملبوسات کے اندر کیپٹاگون نشے کی گولیاں انتہائی مکاری کے ساتھ چھپائی گئی تھیں۔ اگرچہ بظاہر ان پر شک پڑنا اور ان کا سراغ لگانا ناممکن تھا، مگر حاضر دماغ اہلکاروں نے ملبوسات کے معائنے کا فیصلہ کیا، اور ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ ائیرپورٹ کسٹمز ڈائریکٹر سلطان الفہید کے مطابق ملبوسات کے مطابق ملبوسات میں چھپائی گئی تمام نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں، جن کی کل تعداد 47 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس منفرد مکاری کو دیکھ کر کسٹمز حکام بھی حیرت اور بے یقینی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

مزید :

عرب دنیا -