وہ عرب ملک جہاں دسمبر کے بعد غیر ملکی کفیلوں کی مرضی کے محتاج نہیں رہیں گے

وہ عرب ملک جہاں دسمبر کے بعد غیر ملکی کفیلوں کی مرضی کے محتاج نہیں رہیں گے
وہ عرب ملک جہاں دسمبر کے بعد غیر ملکی کفیلوں کی مرضی کے محتاج نہیں رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں رائج کفالہ نظام غیر ملکی ملازمین کے لئے کئی پریشانیوں کا باعث ہے اور ایک مدت سے اس میں اصلاحات کی آوازیں بلند ہورہی تھیں۔ قطر میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے بالآخر خوشی کی خبر آگئی ہے کہ رواں سال دسمبر میں کفالہ نظام میں کی گئی نئی اصلاحات نافذ ہوجائیں گی، جس کے بعد ملازمین ملازمت کی تبدیلی اور ملک سے رخصتی کے لئے کفیل کے محتاج نہیں رہیں گے۔
عریبین بزنس کے مطابق ایک سینئر سرکاری اہلکار نے دوحہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کفالہ سسٹم میں اصلاحات کا نفاذ اکتوبر میں تو متوقع نہیں، البتہ دسمبر سے اس کا نفاذ ہوجائے گا۔ نئے قانون میں کی گئی تبدیلیوں میں سے ایک اہم ترین یہ ہے کہ غیر ملکی ملازمین ملک سے رخصت ہونے کے لئے اپنے کفیل کی بجائے براہ راست حکومت کو درخواست دیں گے۔ ایگزٹ پرمٹ کے لئے کفیل کی بجائے حکومت کو براہ راست درخواست دینے سے ناصرف ملک سے رخصتی بلکہ ملازمت کی تبدیلی بھی آسان ہوجائے گی۔ اگر کفیل کو ملازم کے ملک چھوڑنے پر کوئی اعتراض ہوگا تو وہ بھی حکومت سے رابطہ کرنے کا مجاز ہو گا۔ ایگزٹ پرمٹ ناملنے کی صورت میں غیر ملکی ملازمین اپیل بھی کرسکیں گے۔ مقررہ معاہدہ مکمل کرلینے والے ملازمین کو بھی نئی ملازمت کے لئے کفیل کی بجائے حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔
بین الاقوامی لیبر تنظیموں اور اداروں کی طرف سے قطری قوانین میں اہم تبدیلیوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ان قوانین کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -