ایوشمان کھرانہ نے فلم کیلئے دھاڑی منڈھوا لی

ایوشمان کھرانہ نے فلم کیلئے دھاڑی منڈھوا لی

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے فلم میری پیاری بندھو کے لئے اپنی دھاڑی منڈھوا لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ایوشمان کھرانہ نے فلم میری پیاری بندھو میں اپنے کردار کے معیار پر پورا اترنے کے لئے اپنی دھاڑی منڈھوائی ہے،اداکار نے اپنے اس نئے انداز کی تصاویر سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے جاری کی ہیں،اداکار نے مزاحیہ انداز میں تصاویر بنوائی ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،فلم میری پیاری بندھو میں اداکار کی ہیروئن اداکارہ پرنیتی چوپڑا ہونگی،فلم کی عکسبندی جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔

مزید :

کلچر -