چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں رائٹرز کانفرنس

چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں رائٹرز کانفرنس
 چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں رائٹرز کانفرنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی کی زیر صدارت لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک رائٹرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں لاہورکے معروف ادیبوں ،کالم نگاروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔عطاالحق قاسمی نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے اسلئے ہم ریٹنگ اور بریکنگ نیوز کلچر کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کی نظریاتی اور سماجی روایات کے تحفظ کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے ایک نقاتی ایجنڈے کا اعلان کیا تھا کہ وہ پی ٹی وی کی رونقیں بحال کر دیں گے ،اس کے بعد چیئرمین عطا الحق قاسمی نے بتایا کہ پی ٹی وی نے اپنی پروڈکشن کا آغاز کر دیا ہے۔لاہور سینٹر سے ڈاکٹر یونس بٹ کا کامیڈی پلے " نوٹنکی فیملی"اپنے ناظرین کو قہقہوں بھرا ماضی یاد دلا دے گا ،پروگرام "رات گئے " نئی سج دھج کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جس میں سرمد کھوسٹ ادب کی چاشنی کے ساتھ معیاری موسیقی بھی سنوائیں گے، پروگرام " ریما شو "میں میزبان ریما اپنے مخصوس انداز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کامیاب ہیروز سے انٹرویو کریں گی۔اسی طرح لاہور مرکزسے کرنٹ افیئر کے پروگرامز "کھوئے ہووں کی جستجو "جس میں بھولی بسری روایات اورہیروزکو یاد کیا جائے گا ، کرنٹ افیئر ہی کے انفوٹینمنٹ پروگرام "وارننگ شو"اور اینگر پرسن " میں سخت سے سخت موضوعات پر نرم اور شگفتہ انداز میں طنزومزاح سے بھرپور گفتگو ہوگی ۔چیئرمین پی ٹی وی نے لاہور سینٹر کے جی ایم بشارت خان اور پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک کی خدمات کو بھی سراہا ۔عطاالحق قاسمی نے مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور کی طرح باقی مراکز میں بھی اسی گرمجوشی سے کام ہو رہا ہے۔کانفرنس میں اصغر ندیم سیّد،ڈاکٹرتبسم کاشمیری،صغریٰ صدف،مسعود اشعر،انور قدوائی،زاہد مسعود،رخشندہ نوید،لطیف چوہدری،شاہدہ دلاورشاہ ،رخسانہ نور،ناصر جمشید،صوفیہ بیدار،عاشق چوہدری،انڈیا سے ڈاکٹر کیول دھیر،سلمیٰ اعوان،بشریٰ اعجاز ،لاہور سینٹر کے جنرل منیجر بشارت خان ،پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک اور دیگر نے شرکت کی اور چیئرمین پی ٹی وی کی قومی چینل کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

مزید :

کلچر -