وزیراعلیٰ پنجاب اور کسانوں میں مذاکرات کامیاب،دو دن سے جاری دھرنا ختم

وزیراعلیٰ پنجاب اور کسانوں میں مذاکرات کامیاب،دو دن سے جاری دھرنا ختم
وزیراعلیٰ پنجاب اور کسانوں میں مذاکرات کامیاب،دو دن سے جاری دھرنا ختم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد کسانوں نےدو دن سے جاری اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے۔ ان مذاکرات میں شہباز شریف نے لیسکو اور میپکو حکام کو ہدایات دی کہ نا دہندہ کسانوں کے کنکشن 30مئی تک نہ کاٹے جائیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کی مشاورت سے کسان پیکج خرچ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کی حد تک میں خود معاملات دیکھوں گا جبکہ وفاق سے بھی بات کی جائے گی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنانے کا اعلان کیا جو تمام معاملات کی دیکھ بھا ل کرے گی اور ان کے حل کیلئے تجاویز دے گی۔

مزید :

قومی -