بجٹ میں پرائز بانڈز پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری

بجٹ میں پرائز بانڈز پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری

  

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17 کے دوران پرائز بانڈز پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے پرائز بانڈز پر ٹیکس لگنے سے ایک ارب پچاس کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہو گا ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پہلی مرتبہ پرائز بانڈز جیتنے والے نان فائلر پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے ۔ اس اقدام سے ایف بی آ کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے ریونیو حاصل ہو گا ۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ بنکنگ ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد لوگوں نے پرائز بانڈز حاصل کر لئے ہیں ۔ مزید برآں ایف بی آر نے کلب کے ممبران پر نیا ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی ہے۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ کلب ، جم خانہ اور ہوٹل کے ممبران سے سالانہ 6 ہزار روپیہ ٹیکس اکٹھا کیا جائے اس اقدام سے 600 ملین روپے ٹیکس اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس وقت ملک میں مختلف کلبز کے ایک لاکھ سے زائد ممبران رجسٹرڈ ہیں ۔

مزید :

کامرس -