ٹیوٹا ‘31دینی مدارس کے14ہزارطلباء کو فنی علوم میں تربیت فراہم

ٹیوٹا ‘31دینی مدارس کے14ہزارطلباء کو فنی علوم میں تربیت فراہم

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے صوبہ بھر کے 31دینی مدارس میں زیرِ تعلیم14000طلباء و طالبات کو فنی علوم میں تربیت فراہم کر دی ہے،ٹیوٹا اپنے طے شدہ اہداف کے مطابق صوبہ پنجاب میں فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ، دینی مدرسوں کے علما ء کرام کے اصرار اور مطالبات کے پیش نظر مزید30دینی مدرسوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مزید 10ہزار دینی طلباء کو شارٹ کورسز کے ذریعے ہنر مند بنا یا جائے۔ِن خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ ، اظہر اقبال شاد ،عامر عزیز، عاطف طفیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ سعودی عرب اور قطر میں کنسٹرکشن سیکٹر کے ماہر افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ٹیوٹا انتظامیہ کو کنسٹرکشن سیکٹر سے متعلقہ کورسز شروع کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں۔۔

مزید :

کامرس -