شوہر کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے فلموں میں کام نہیں کرتی ‘ فضاء علی

شوہر کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے فلموں میں کام نہیں کرتی ‘ فضاء علی
شوہر کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے فلموں میں کام نہیں کرتی ‘ فضاء علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ شوہر کی طرف سے فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں اور اسی وجہ سے فلموں میں کام نہیں کرتی ، میں نے گلوکاری اور رقص کی خصوصی تربیت بنگلہ دیش سے حاصل کی تھی ، گھریلو ماحول میں گلوکاری کر کے اپنے شوق کو پورا کر لیتی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق کراچی سے ہے مگر شادی ہونے کے بعد لاہور منتقل ہو گئی ۔ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا ۔ لاہور میں مجھے بڑے اچھے دوست ملے اور مجھے جس قدر محب اہل لاہور کی طرف سے ملی اسکا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں فضاء علی نے کہا کہ گھر والوں کی طرف سے ڈرامہ کرنے کی اجازت تھی ، شوہر نے فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی اسی وجہ سے گلموں میں کام نہیں کرتی ۔

مزید :

کلچر -