سوات میں پولیس وین پر فائرنگ،ایک اہلکار شہید ،دو زخمی
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات کے علاقے سنگوٹہ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار فضل داد شہید ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ کے باعث دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ایک اہلکار شہید ہو گیاہے ۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔