انیل کپور پریزن بریک کے ہندی ورژن شو میں جلوہ گرہونگے

انیل کپور پریزن بریک کے ہندی ورژن شو میں جلوہ گرہونگے

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈاداکار انیل کپور امریکی ٹی وی شو پریزن بریک کے ہندی ورژن شو میں جلوہ گرہونگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپور امریکی ٹی وی شو پریزن بریک کے ہندی ورژن شو میں میزبان کے طور پر جلوہ گرہونگے،اداکار کا کہنا ہے کہ ان کا پروڈکشن ہاوس اس ٹی وی شو کی عکسبندی کا جلد آغاز کرے گی۔یہ ان کا پسندیدہ ہالی وڈ شو تھا،خوشی ہے کہ اس شو کا ہندی ورژن بنے گا اور وہ اس کا حصہ ہونگے،اداکار کی آخری ریلیز ہونیوالی فلم ویلکم بیک ہے جس نے درمیانے درجہ کا بزنس کیا تھا۔

مزید :

کلچر -