حنا فرید نے نئی میوزیکل آڈیو البم پر کام شروع کردیا

حنا فرید نے نئی میوزیکل آڈیو البم پر کام شروع کردیا

  

لاہور(این این آئی)گلوکارہ حنا فرید نے میوزیکل شوز سے وقت ملتے ہی اپنی نئی میوزیکل آڈیو البم پر کام شروع کردیا ۔ گزشتہ روز گلوکارہ حنا فرید نے اپنی نئی البم کے پہلے گانے کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔ حنا فرید کے نئے میوزیکل البم میں دس گانے شامل ہونگے ۔ ایک گانے کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد گلوکارہ اپنے 9 گانوں کی ریکارڈنگ بھی جلد ا ز جلد کروا دیں گی ۔ حنا فرید اپنی میوزیکل البم پر طویل عرصے سے کام کرنے کی منصوبہ بندی کرچکی تھیں مگر مسلسل میوزیکل شوز میں مصروفیات کی وجہ سے وہ اپنی البم کو بروقت شروع نہیں کرسکی تاہم اب میوزیکل شوز سے وقت ملنے کے ساتھ ہی حنافریدنے البم شروع کردی ہے جوعید الفطر پر ریلزکی جائے گی۔

مزید :

کلچر -