ادبی تنظم کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرعطاء محمد خان کے ساتھ شام

ادبی تنظم کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرعطاء محمد خان کے ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)ادبی تنظیم پہچان لاہور کے زیر اہتمام ملک کے نامور شاعر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کے ساتھ ایک شام الحمراء میں منائی گئی جس میں عطاء الحق قاسمی ،اصغر ندیم سید،خالد شریف، ڈاکٹر مختار احمد عزمی، گل نوخیر اختر،ملک سلیم اختراورسجادبری (گلوکار) اظہار خیال کیا۔ چیئرمین ادبی تنظیم پہچان حسن عباسی اس تقریب کے میزبان تھے ۔نامور شاعر کیپٹن عطاء محمد خان نے تمام دانشوروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج کی یہ تقریب میری زندگی میں نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ آج میری شاعری اور شخصیت کے حوالے سے اردو کی ممتاز شخصیات نے اظہار خیال کیا ہے جناب عطاء الحق قاسمی صاحب کے ساتھ میرا تعلق کئی دھائیوں پر پھیلا ہوا ہے،میں ان کی علمی و ادبی شخصیت کا معترف ہوں۔گزشتہ چند برسوں سے اصغر ندیم سید نے جس طرح الحمراء میں ہونے والی کانفرنسیوں میں ہماری معاونت کی ہے اور اس کے مختلف پروگرام تشکیل دینے اورد نیا بھر کے ادبیوں کو تین دن کے لئے الحمراء کے صحن میں اکٹھا کیا اس سے ان کی ادبی دوستی اور لوگوں کے ساتھ غیر مشروط محبت کا پتہ چلتاہے انہی بڑی شخصیات کی راہنمائی اور مدد کے ساتھ الحمراء آرٹس کونسل کانام بلندہوا، اور مجھے بھی عزت وتوقیر ملی،ان تمام شخصیات کی آج یہاں موجودگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔شاعری کے حوالے سے میں نے اگرچہ تسلسل سے لکھا ہے مگر میری پذیرائی جو ان برسوں میں علمی وادبی حلقوں میں ہوئی میں اس پربھی دوستوں کا شکر گزار ہوں ۔عطاالحق قاسمی نے کہا کہ میں نے عطاء محمدخان جیسا نفیس اور سچا انسان نہیں دیکھا۔ وہ کسی کو حقیر نہیں سمجھتے اورلوگ جنہیں حقیر سمجھتے ہیں وہ ان کو عزت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی اس محفل میں عطاء محمد خان کی شاعری کا زبردست انتخاب پیش کیا گیاہے۔

مزید :

کلچر -