سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے: راولپنڈی چیمبر

سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے: راولپنڈی چیمبر

  

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبرکے صدر میاں ہمایوں پرویز نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود میں اعشاریہ پچیس پوائنٹس کی کمی کے اعلان کو سراہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف نجی شعبے کی ترقی میں اضافہ ہو گا بلکہ افراط زر میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ 5.75شرح سود گزشتہ چالیس سال میں کم ترین سطح پر ہے انہوں نے کہا کہ مارک اپ کی شرح جتنی کم ہو گی صنعتی ترقی میں اتنا ہی اضافہ ہو گا توانائی کی کمی کے باعث پہلے ہی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو چکا ہے ایسے میں شرح سود میں کمی سے میعیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایکسپورٹرز کے پھنسے ہوئے سیلز ٹیکس ری فنڈ جاری کرے میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ ملکی برآمدات پہلے ہی گراوٹ کا شکار ہیں سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونے سے تاجر برادری کو شدید تحفظات ہیں

مزید :

کامرس -