پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعدملاجلارحجان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعدملاجلارحجان

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعدملاجلارحجان رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس 36700پوائنٹس کی بلند سطح پربندہواتاہم مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں مختلف نئے ٹیکسز عائد ہونے کے حوالے سے قیاس آ رائیوں کے سبب سرمایہ کار تذبذب شکار دکھائی دیئے اور انہوں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس 36432پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیااور سرمایہ بھی کم ہو گیا تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں25بیسز پوائنٹس کمی کے بعد پالیسی ریٹ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آجانے کے پیش نظر بڑے سرمایہ کار توانائی ،پیٹرولیم ،سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں سرگرم رہے جس کی وجہ سے انڈیکس 36700پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا ۔پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں29.85پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورکے ایس ای 100انڈیکس36693.50پوائنٹس سے بڑھ کر 36723.35پوائنٹس پرجاپہنچاجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 33.37پوائنٹس کی کمی سے 21362.58 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24899.63 پوائنٹس سے کم ہو کر 24895.35پوائنٹس پربند ہوا۔

پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 3 ارب 5 کروڑ 25 لاکھ 83 ہزار 165 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم74کھرب82ارب19کروڑ42لاکھ53ہزار402روپے سے گھٹ کر 74 کھرب 79ارب14کروڑ16لاکھ70ہزار237روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز 26 کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ 39 کروڑ 49 لاکھ 20 ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،162 میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ4کروڑ99لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی 1 کروڑ 96 لاکھ، جہانگیرصدیق کمپنی1کروڑ75لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ42لاکھ اوربائیکوپیٹرولیم1کروڑ50ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاؤمیں423.15روپے اورنیسلے پاک کے بھاؤ میں 100 روپے کا اضا فہ جبکہ پاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں37.15روپے اوربہنیروٹیکسٹائل کے بھاؤ میں24.89رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

مزید :

کامرس -