سمیڈا اور یو ایم ٹی کے اشتراک سے پہلی قومی ایس ایم ای کانفرنس رواں ماہ ہوگی

سمیڈا اور یو ایم ٹی کے اشتراک سے پہلی قومی ایس ایم ای کانفرنس رواں ماہ ہوگی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’’سمیڈا‘‘ اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ایم ٹی) کے اشتراک سے پہلی قومی ایس ایم ای کانفرنس مئی 2016 کوایک مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں ملک کے نامور اقتصادی ماہرین، محققین اور کاروباری رہنما خطاب کریں گے۔ سمیڈا کے ذرائع کے مطابق مذکورہ کانفرنس کا مقصد چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور تحقیق کاروں کو ایک فورم پر مجتمع کر نا ہے تاکہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان موجود خلا کو پر کیا جا سکے۔

یڈا کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ایس ایم ایز اقتصادی ترقی کی رفتار کر تیز کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پید ا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ایس ایم یز اور تعلیمی اداروں کو قریب تر لا کر ملک میں تعلیمیافتہ اور ہنر مند افرادی قوت نہ صرف پیدا کی جاسکتی ہے بلکہ اسے روزگار پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جس سے پاکستان میں پھیلی غربت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ سمیڈا کے زرائع کا کہنا ہے کہ پہلی قومی ایس ایم ای کانفرنس، پاکستان میں ایس ایم ایز کے اقتصادی کردار کو فعال بنانے کیلئے سائینسی تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔ لہٰذا کانفرنس کی تکنیکی نشستوں کے دوران تعلیمی اداروں کے محققین اور ایس ایم ایز کے نمائندے اپنے ریسرچ پیپرز پیش کریں گے۔جبکہ پبلک سیکٹر ، بین الاقوامی شراکت کار اور ایس ایم ای سیکٹر کے دیگر سٹیک ہولڈرز ایس ایم ای کی ترقی کیلئے اپنے عملی تجربات کا تبادلہ کریں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہا ایس ایم ای سیکٹر میں ، سائینسی تحقیق کو فروغ دینے کے حوالے سے سمیڈا، سکول آف بزنس ایجوکیشن کے ساتھ اشتراک عمل کر رہاہے۔ جبکہ یو ایم ٹی کے اشتراک سے سمیڈا نے ایک ریسرچ جرنل پہلے ہی شروع کر رکھا ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور اور ایسوسی ایشن آف مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوشنز پاکستان بھی پہلی قومی ایس ایم ای کانفرنس کے انعقاد میں سمیڈا کے پارٹنر ہیں۔

مزید :

کامرس -