زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا

زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا
زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیاتاہم وہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مشترکہ دوست اور بڑے بلڈر کے ذریعے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے ۔مشترکہ دوست نے آصف علی زرداری کو نواز شریف کا پیغام پہنچا یا اور کہا کہ نواز شریف ہر صورت میں دورہ لندن کے دوران ملنا چاہتے ہیں جس پر آصف علی زرداری نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری اور پارٹی کی رائے میں ملاقات کی ضرورت نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حالات میں نہ تو ملاقات کا کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی ضرورت ہے ۔تاہم آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور دونوںرہنماﺅں کے درمیان آج لندن میں ملاقات ہو گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -