پی ایچ ایل منعقد کرانے کیلئے خود مخار بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ پانچ کیٹیگریز بنائی جائینگی

پی ایچ ایل منعقد کرانے کیلئے خود مخار بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ پانچ کیٹیگریز ...

  

لاہور(اے این این ) پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے پہلی پاکستان ہاکی لیگ کرانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں،پی ایچ ایف نے لیگ کیلئے خود مختار بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ہاکی فیدڑیشن سے الگ رہ کر کام کرے گا،غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے شہباز سینئر آئندہ ہفتے امریکا و یورپی ممالک کا دور ہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں خود مختار بورڈ تشکیل دینے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ کے انتظامات کیلئے مجوزہ بورڈ مکمل طور پرپاکستان ہاکی فیدڑیشن سے الگ رہ کر کام کرے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کھیلی جانیوالی ہاکی لیگ کیلئے سابق اسٹار کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے شہباز سینئر آئندہ ہفتے امریکا و یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ ممکنہ طور پر رواں سال اکتوبر میں کھیلی جانے والی لیگ کیلئے ابتدائی طور پر 3 شہروں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانولہ سے کھلاڑیوں کا چنا کیا جائیگا۔کھلاڑیوں کی پانچ مختلف کٹیگریز بنائی جائیں گی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق پانچ کٹیگریز پلاٹینم ، ڈائمنڈ ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔پلاٹینم کٹیگری کے کھلاڑیوں کو20 لاکھ روپے دینے کی تجویز ہے جبکہ ڈائمنڈ کے لیئے 15 ہزار ڈالرز ، گولڈ کیلئے12ہزار ڈالرز، سلور8ہزار جبکہ ایمرجنگ کے لیئے پانچ ہزار ڈالرز رکھے جائیں گے ۔پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اس لیگ کے لیئے لایا جائے اس لیئے پلاٹینم کٹیگری کے لیئے 20 ہزار ڈالرز رکھے جا سکتے ہیں ۔چھ ٹیموں کی لیگ میں ہر ٹیم پانچ غیر ملکی کھلاڑی رکھ سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -