کراچی،پولیس کی پریڈی میں کارروائی،ایک دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے پریڈی میں پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران ایک دہشتگردکو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ ڈاکٹر فاروق کا کہناتھا کہ گرفتار دہشتگرد کی شناخت منیر احمد عرف مفتی سے ہوئی ہے اوراس کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کو سہولت فراہم کرتاتھا جبکہ کارروائی کے دوران اس کے قبضہ سے اسلحہ ،بارود ،دھماکہ خیزمواد اور ڈیٹو نیٹر برآمد کیا گیاہے ۔