آئی سی سی مینز ٹورنامنٹ ،خواتین امپائرزنے تاریخ رقم کر دی

آئی سی سی مینز ٹورنامنٹ ،خواتین امپائرزنے تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آن لائن) خواتین امپائرز نے آئی سی سی مینز ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فائیو میں نائیجیریا اور اومان کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی سو ریڈفرن نے فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جیکولین ولیمز نے ریزور امپائر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھائی۔ واضح رہے کہ یہ آئی سی سی کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب خواتین امپائرز نے مردوں کے کسی میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔