ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں 3کوہ پیما ہلاک ،2 لاپتہ

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں 3کوہ پیما ہلاک ،2 لاپتہ

  

واشنگٹن( اے این این) ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں تین روز کے دوران تین کوہ پیما ہلاک اور دو کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ہیں۔سی این این کے مطابق ماؤنٹ یورسٹ پر ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں ایک شرپا(تبتی )اور دو مغربی کوہ پیما شامل ہیں۔رواں ساں اپریل میں دو سال کے وقفے کے بعد دنیا کی بلند ترین چوٹی پر مہم جوئی کا آغاز ہوا تھا۔2015میں نیپال میں تباہ کن زلزلے اور 2014میں ایک ہی روز میں 16شرپاکوہ پیماؤں کی برفانی تودے تلے دب کر ہلاکت کے بعد سے ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی پر عارضی روک تھا۔ تاہم دنیا کے مشہور ترین پہاڑ پر تین روز میں تین کوہ پیماؤں کی ہلاکتوں اور دو کے لاپتہ ہونے پر پھر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -