پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بننے والی ٹیم گجرات لائنز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بننے والی ٹیم گجرات لائنز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

  

نئی دہلی(آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم گجرات لائنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائیزر حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا نواں ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، لیگ میچز کے اختتام پر گجرات لائنز کی ٹیم 14 میں سے 9 میچ جیت کر 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائیزرز حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آٹھ میچ جیت کر 16 ، 16 پوائنٹس حاصل کئے، بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بنگلور نے دوسری، حیدر آباد نے تیسری اور کولکتہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح گجرات اور بنگلور نے کوالیفائر ون جبکہ حیدر آباد اور کولکتہ نے ایلمنیٹر کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ممبئی انڈینز اور دہلی ڈیئر ڈیولز نے 14 ، 14 جبکہ رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے 10 اور کنگز الیون پنجاب نے 8 پوائنٹس حاصل کئے، اس طرح یہ ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -