جارج لورینزو نے اٹالین موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا

جارج لورینزو نے اٹالین موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا

  

روم(آن لائن)ورلڈ چیمپین اسپین کے جارج لورینزو نے اٹالین موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا، سابق عالمی چیمپین مارک مرکیوز صفر اعشاریہ انیس سیکنڈ کے فرق سے پیچھے رہ گئے۔لوکل ہیرو ویلنٹینو روسی نے پول پوزیشن سے ریس شروع کی، تاہم ان کا انجن آدھی ریس میں ہی جواب دے گیا، جس کے بعد ورلڈ چیمپین اسپین کے جارج لورینزو اور سابق چیمپین مارک مرکیوز کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا۔ جارج لورینزو نے مارک مرکیوز کو صفر اعشاریہ انیس سیکنڈ کے فرق سے پیچھے چھوڑ کر اٹالین موٹو جی پی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -