مانچسٹر یونائیٹڈ نے لوئس وین گال کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

مانچسٹر یونائیٹڈ نے لوئس وین گال کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

  

لندن(اے این این)انگلینڈ کے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کپ جیتنے کے باوجود ٹیم کے منیجر لوئس وین گال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ ہوزے مورینیو کو آئندہ ہفتے منیجر بنانے کا اعلان کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ گزشتہ دونوں سیزن کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور اس سیزن اس کی کارکردگی میں مزید تنزلی سے دوچار ہوئی جس کے سبب کلب کے مداحوں کی جانب سے مستقل منیجر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی خصوصاً چیمپیئنز لیگ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کو دیکھتے ہوئے کلب کے حکام نے فوری تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپریل کے آخری ہفتے میں ہوزے مورینیو سے رابطہ کیا جنہوں نے منیجر کا عہدہ قبول کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔مورینیو نے فوری طور پر ٹیم کو جوائن کرنے کی درخواست تھی تاکہ وہ ٹیم کا جائزہ لے کر ٹرانسفر کیلئے اہم فیصلے کر سکیں اور حکام نے ان کی درخواست قبول کر لی ہے۔اثرورسوخ کے حامل مورینیو کے ایجنٹ جورج مینڈس منگل کو چین سے مانچسٹر پہنچ رہے ہیں لیکن تمام تر معاملت پہلے ہی طے ہو چکے ہیں اور کلب اعلان سے قبل کچھ وقت لینا چاہ رہا ہے۔لوئس وین گال بحیثیت منیجر 25 کروڑ پاؤنڈ سے زائد رقم خرچ کرنے کے باوجود کچھ خاطر خواہ تبدیلی نہ لا سکے لیکن ویمبلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الٹا کلب حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر گزشتہ سیزن ان کھلاڑیوں کو سائن کرنے میں ناکام رہا جنہیں وہ اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -