بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے زیر تعمیر سٹیڈیم پر کام روک دیا گیا

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے زیر تعمیر سٹیڈیم پر کام روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے کے بعد قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے زیر تعمیر سٹیڈیم پر کام روک دیا گیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین سلطان شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سٹیڈیم پر کام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رکوایا ہے، ایل ڈی اے زمین کا دعوے دار بن رہا ہے جو بالکل درست نہیں ہے۔سلطان شا ہ کے مطابق کاہنہ میں سٹیڈیم کے لیے یہ زمین 2003ء میں 30سالہ لیز پر بلائنڈ کرکٹ کونسل کو الاٹ ہوئی تھی ۔
اور 10ماہ پہلے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سٹیڈیم کی تعمیر کی منظور ی دی تھی۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین نے دھمکی دی کہ اگر سٹیڈیم تعمیر کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو قومی بلائنڈ ٹیم سڑکوں پر آئے گی۔