بھارت بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ریکارڈز کا آنبار لگا دئیے

بھارت بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ریکارڈز کا آنبار لگا دئیے

  

ممبئی(آن لائن)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )میں بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اننگز کھیل کر رائل چیلنجر بنگلور کوفائنل فور میں پہنچا دیا۔لیگ مرحلے میں کوہلی نے کئی ریکارڈز اپنے نام درج کروا لئے۔کوہلی نے ایونٹ کی چھٹی ففٹی اسکور کی اور اپنی ٹیم کو چھ وکٹ سے فتح دلا دی،اور اپنی ٹیم کو فائنل فور میں پہنچا دیا۔صرف اتنا ہی نہیں کوہلی نے رواں سیزن بے شمار ریکارڈبھی اپنے نام کر لیے۔سب سے زیادہ 36 چھکے کوہلی کے نام ، باونڈریز کی تعداد بھی سب سے زیادہ 78۔ سیزن میں ایک دو نہیں بلکہ چار سنچریزبنانے والے واحد بیٹسمین ،اور صرف 14 میچز میں 919 رنز بنالیے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حیرت انگیز91اعشاریہ90 رنزکی اوسط سے یعنی یہاں بھی سب سے آگے۔ایونٹ کے ایک اور میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھی سن رائزرز حیدر آباد کو 22 رنز سے ہرا فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -