آئی پی ایل، گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں کوالیفائر ون میں آج پنجہ آزما ہوں گی

آئی پی ایل، گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں کوالیفائر ون میں آج ...

  

بنگلور( آن لائن ) انڈین پریمیئر لیگ، گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں کوالیفائر ون میں آج منگل کو ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں، کوالیفائر ون میں کل منگل کو گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل کیلئے کوالیفائر کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک موقع اور ہوگا اور وہ ایلمنیٹر کی فاتح ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔

ایلمنٹیر میں (کل) بدھ کو سن رائیزر حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ دہلی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -