بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کیلئے اشتہار،قیاس آرائیاں شروع

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کیلئے اشتہار،قیاس آرائیاں شروع

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کوچ ملکی ہو یا غیرملکی ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں راہول ڈریوڈ کا بھی نام لیا جارہا ہے جوکہ اس وقت انڈر 19 اور اے ٹیم کے کوچ بھی ہیں، کئی سابق کرکٹرز بھی ان کی حمایت کرچکے۔ روی شاستری بھی بدستور دوڑ میں شامل ہیں، ان کی خواہش ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر عہدے کی مدت میں مزید توسیع کردی جائے۔ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر سارو گنگولی نے بھی کہہ دیا ہے کہ نئے کوچ کے تقرر میں دو ماہ لگ سکتے ہیں۔ بھارتی ٹیم کو 11 جون سے شروع ہونے والے دورہ زمبابوے پر بغیر کوچ کے جانا پڑسکتا ہے۔ گنگولی کہتے ہیں کہ نئے کوچ کا تقرر دو ماہ تک ہوسکتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ زمبابوے کے دورے سے پہلے ایسا ہوسکے گا کیونکہ ابھی اس میں وقت لگ سکتا ہے۔ادھر انوراگ نے نئے کوچ کی تلاش کیلیے اشتہار کے اجرا کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -