علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی گزرگاہ نہیں بننے دیں گے، یمنی صدر

علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی گزرگاہ نہیں بننے دیں گے، یمنی ...

  

جدہ (بیورورپورٹ) یمن کے صدر عبدالربوہ منصورہادی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یمن کو علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی گزرگاہ ہرگز نہیں بننے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق یمن کے اتحاد کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم نام پیغام میں منصور ہادی نے قوم میں اتحاد پر زور دیا اور ساتھ ہی الزام عائد کیا کہ ایران حوثی باغیوں، فرقہ پرست عناصر اور مذہبی منافرت کو ہوا دے کر یمنی تباہ کرنا چاہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے تحریک انقلابی نہیں بلکہ یمن کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف بغاوت ہے۔ اگر حوثی اپنے دعوے میں درست ہیں تو انہیں اختیارات اور حکومتیں شراکت کے اصول کو اپنائے ہوئے ملک میں مذہبی اور فرقہ وارانہ منافرت کی راہ ترک کرنا ہوگی، بیرونی مداخلت اور ملک کو تباہی کی طرف لے جانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -