مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہتمولہ علاقہ میں بھارتی فوج کا ڈرامہ فلاپ

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہتمولہ علاقہ میں بھارتی فوج کا ڈرامہ فلاپ

  

سرینگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہتمولہ علاقہ میں مسلح جھڑپ مشکوک بن گئی ہے کیونکہ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کوہلاک کرکے یہاں جھڑپ کا ڈرامہ رچایا گیا۔شہید عسکریت پسندوں کی شناخت کرنا ضروری ہے کیونکہ بھارتی فوج نے جس مکان میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا دعوی کیا وہ مکان آگ لگنے سے ملیا میٹ ہوگیا ہے۔ جبکہ جا ں بحق ہوئے لاشیں سلامت کیسے رہیں ۔بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ عسکریت پسندوں نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیو ں کا تبادلہ شروع ہوا تاہم فوجی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور اس جھڑپ میں دو فوجی اہلکار نائک گو اڈے مہا دیو ،سپاہی اٹل کمارر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور درگمولہ فوجی اسپتال منتقل کیا گیاجا ں بحق مجاہدین کی نعشو ں کو جب مقامی لوگو ں کے حوالے کیا گیا تو لوگ سڑکو ں پر نکل آئے اور لاشوں کو سپرد خاک کر نے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ جا ں بحق ہوئے جنگجو ں کی شناخت ہونی باقی ہے کیونکہ لوگو ں کو شبہ ہے کہ ان جنگجو ں کو کسی اور مقام پر مارا گیا ۔لوگو ں نے الزام لگایا کہ جس مکان میں بھارتی فوج نے جنگجوں کے چھپے ہونے کا دعوی کیا، اس مکان کو فوج نے آگ لگا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا تاہم جا ں بحق ہوئے جنگجو ں کے جسم پر آگ کاکو ئی نشان نہیں تھا اور نا ہی ان کی شکل و صورت تبدیل ہو ئی تھی ۔پولیس وانتظامیہ نے لوگو ں کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقہ میں سخت سیکورٹی کے بندو بست کئے تاکہ علاقہ میں کوئی واردات پیش نہ آئے اور باقی علاقوں کے لوگو ں کو جنگجو ں کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

مزید :

عالمی منظر -