حکومت گڈ گورننس کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے،یاسین گھمن

حکومت گڈ گورننس کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے،یاسین ...

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا کے صدر یاسین گھمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے امن و امان کی ابتر صورتحال، لا قانونیت، دہشت گردہ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں حکومت گڈ گورننس کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے منی لانڈرنگ اور پاناما لیکس جیسے بڑے بڑے راز فاش ہونے کے بعد حکمرانوں کو اپنے گھروں کو چلے جانا چاہئے، لیکن وہ ایک بار پھر سے معصومیت کا رونا رو کر سچے ہونے میں لگے ہوئے ہیں اگر اس کی بار بار بھی ہماری عوام نے ان کو معاف کر دیا اور ان کی چالوں کو نہ سمجھ سکے تو آپ کو آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی اور وہ بھی انہی کی اولادوں کی غلامی میں نعرے لگاتے رہیں گے میاں براد ران عوام کی آنکھوں میں مسلسل دھول جھونک رہے ہیں وفاق سے پنجاب تک بد عنوانی اور بد انتظامی زوروں پر ہے کل تک پیپلز پارٹی کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا کہنے والے آج انہی کے گھروں میں جا کر گڑ گڑا کر ساتھ چلنے کا کہہ رہے ہیں خدارا ہماری عوام کو ان جعلسازوں سے بچنا ہو گا اور بند آنکھیں کھولنی ہونگی۔

مزید :

عالمی منظر -