مقبوضہ کشمیر ، کپوارہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید5 افراد کو دفنانے سے انکار

مقبوضہ کشمیر ، کپوارہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید5 افراد کو دفنانے سے انکار

  

سرینگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپوارہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5افراد کی شہادت کے بعداہل علاقہ کا شہدا کو دفنانے سے انکار۔علاقے میں سیکورٹی سخت کر کے تین روز سے ضلع میں مو بائل سروس بند کر دی گئی۔لوگو ں نے عسکریت پسندوں کی میتیں سپرد خاک کرنے سے انکار کیا اور الزام لگایا کہ ان کو ہتمولہ میں جا ں بحق نہیں کیا گیا اور احتجاجی مظاہرے کئے ۔انتظامیہ نے ضلع میں حالات قابو میں رکھنے کے لئے مو بائل سروس بند رکھی جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں اتوار کی دوپہر سے مو بائل سروس بند کر دی گئی اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ضلع میں انٹر نیٹ سروس بھی پوری طرح متاثر ہوئی ۔

مزید :

عالمی منظر -