یمنی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے ٗ ایلچی اقوام متحدہ

یمنی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے ٗ ایلچی اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(این این آئی)یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ یمنی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا یمن میں جنگ بندی پر 80 سے 90 فی صد تک عمل درآمد کیا جارہا ہے۔البتہ بعض مقامات پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کویت میں جاری امن مذاکرات کے دوران بیشتر متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین تنازعے کے حل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -