ملک میں صدارتی نظام کی طرف آگے بڑھنے وقت آگیا ہے ٗنئے وزیر اعظم

ملک میں صدارتی نظام کی طرف آگے بڑھنے وقت آگیا ہے ٗنئے وزیر اعظم

  

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر طیب اردوغان کے حامی اور ملک کے متوقع نئے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی طرف آگے بڑھنے وقت آگیا ہے۔حکمراں جماعت اے کے پارٹی کی جانب سے رہنما منتخب ہونے سے قبل پارٹی کی کانگریکس سے اپنے خطاب میں بن علی یلدرم نے ملک میں ایک نیا آئین اپنانے پر زور دیا۔انھوں نے کہ وقت آگیا ہے کہ اب موجودہ اصل صورت حال کو قانونی شکل دینے کی ضرورت ہے انھوں نے پارٹی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہاکہ ترکی کو نئے آئین کی ضرورت ہے کیا آپ لوگ نئی صدارتی طرز کی حکومت لانے کے لیے تیار ہیں۔یوروپی یونین کے ساتھ ترکی کی رکنیت کے سوال پر بن علی یلدرم نے کہا کہ یورپی یونین کو بس ایک ہی چیز کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ یا ترکی کو مکمل رکنیت دینے سے متعلق کنفیوڑن ختم ہونا چاہیے۔

یلدرم نے کرد ملیشیا اور دولت اسلامیہ کے خلاف جاری اپنی لڑائی کو بھی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -