جرمنی ٗ عراق اور چیچنیا کے پناہ گزینوں کے درمیان جھڑے میں 5افراد زخمی

جرمنی ٗ عراق اور چیچنیا کے پناہ گزینوں کے درمیان جھڑے میں 5افراد زخمی

  

برلن (این این آئی)جرمنی کے شہر بیلے فیلڈ کے ایک مہاجر کیمپ کے قریب عراق اورچیچنیا کے پناہ گزینوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا کہ عراقی اور چیچن پناہ گزینوں نے لاٹھیوں اور چاقوؤں سے ایک دوسرے پرحملے کیے ٗتصادم کے نتیجے میں 5 تارکین وطن شدید زخمی ہوئے جنہیں بعد ازاں قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیابعد ازاں مقامی حکام نے متعلقہ مہاجر کیمپ سے دونوں متحارب گروپوں کو مختلف شہروں میں اور مختلف مہاجر کیمپوں میں منتقل کر دیا پولیس نے چیچنیا سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ اور بیالیس سالہ مہاجر کو حراست میں لے لیا ۔

مزید :

عالمی منظر -