دبئی میں خطرناک ٹریفک حادثات میں 2ایشیائی تارکین وطن جاں بحق

دبئی میں خطرناک ٹریفک حادثات میں 2ایشیائی تارکین وطن جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں 2مختلف حادثات میں 2ایشیائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 58سالہ بھارتی شہری الحمیریہ کے علاقے میں گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو الحمیریہ کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔دوسرے ٹریفک حادثے میں 46سالہ تارک وطن جاں بحق ہو گیا جسے کویتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -