مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب کی فضائی فورس ترکی پہنچ گئی

مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب کی فضائی فورس ترکی پہنچ گئی

  

جدہ (بیورورپورٹ) مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب کی فضائی فورس ترکی پہنچ گئی ہے۔ مشترکہ فوجی مشقیں 5رمضان تک جاری رہیں گی جن میں مختلف ممالک کی افواج شرکت کررہی ہیں۔ سعودی فضائی فورسز کے سربراہ کرنل علی العمری نے کہا ہے کہ فوجی مشق میں سعودی عرب کے فضائی افواج کے علاوہ ترکی اور دیگر ممالک کی افواج شریک ہیں۔ فوجی مشق پیشگی منظور شدہ منصوبے کے مطابق ہوگی جس میں شرکاء کی فنی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشق میں شرکت کرنے والی فورس سعودی عرب سے قونیہ ائیرپورٹس پہنچ چکی ہے۔ سعودی عرب کی فضائی فورس ترکی میں ہونے والی مشقوں میں اس لئے شرکت کررہی ہے کہ یہ عسکری مشق دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتی ہے۔ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افراد اس مشق کی نگرانی کرتے ہیں۔ مشق میں سلامتی کے علاوہ اعلیٰ ضوابط کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے نمائندگی کرنے والے جوان پر عزم ہیں کہ وہ مشق میں نمایاں مقام حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -