جدہ :کشمیر کمیٹی کے ارکان کی قونصل جنرل پاکستان سے ملاقات

جدہ :کشمیر کمیٹی کے ارکان کی قونصل جنرل پاکستان سے ملاقات

  

جدہ (محمد اکرم اسد) کشمیر کمیٹی کے جدہ کے ارکان نے قونصل جنرل پاکستان سے ملاقات کی۔ ان سے پاکستان اور آزادکشمیر کے او آئی سی وفد کے تازہ ترین دورے پر بات چیت کی۔ قونصل جنرل نے انہیں دورے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے صدر پاکستان، امور خارجہ کے مشیر اور امور کشمیر اور گلگت کے مشیرسے بھی تبادلہ خیال کیا۔ او آئی سی وفد نے مظفر آباد میں کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور ہندوستان کی بار بار فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شہریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کشمیر کمیٹی جدہ نے کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ کشمیر کمیٹی نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندے کا بھی خصوصی طور پر شرکیہ ادا کیا۔

مزید :

عالمی منظر -